دنیا

تیل قیمتوں میں اضافہ ، امارات میں بھی ٹیکسی کرائے بڑھ گئے

Written by Peerzada M Mohin
متحدہ عرب امارات نے تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسیوں کے کرایوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امر کا اعلان امارات روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کیا ۔یہ اعلان امارات میں تیل کی قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔ تیل کی قیمت میں ماہ جولائی کے لیے کیا گیا اضافہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ تاکہ مقامی قیمتوں کو عالمی منڈی کی قیمتوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے۔امارات میں ان نئے قواعد کے مطابق ٹیکسی اور دوسری ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ یا کمی تیل کی قیمتوں کے مطابق ادل بدل کی جا سکیں گی۔نئے فیصلے کے مطابق ٹرانسپورٹ باڈی کرایوں میں فی کلومیٹر کے حساب سے تبدیلی کر سکے گی۔ تاکہ تیل کی قیمتوں میں عامی اور مقامی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹ سے متعلقہ شعبہ زیر بار نہ آجائے۔ واضح رہے اس وقت امارات میں ٹیکسی کا فی کلومیٹر کرایہ 3.27 ڈالر فی کلومیٹر مقرر ہے۔ کرایوں کا تعین فی کلومیٹر تیل کی لاگت کے مطابق کیا جائے گا۔متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافی تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافے اور ٹرانسپورٹ سے متعلق اخراجات دونوں کے مطابق کیا جائے گا۔ آج کل فیول پرائس کمیٹی ماہانہ بنیادوں پر قیمتوں کا تعین کر رہی ہے۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: