ٹیکنالوجی

برطانوی آرمی کا ٹوئٹر اور یوٹیوب اکاونٹ ہیک، تحقیقات جاری

Written by Peerzada M Mohin
برطانوی آرمی کے ٹوئٹر اور یوٹیوب اکاونٹس گزشتہ روز اچانک ہیک کر لیے گئے، جن کا کنٹرول کچھ وقت کے بعد برطانوی فوج نے دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی فوج نے اپنے اکاونٹس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ٹوئٹ کر کے اکاونٹس ہیک ہونے کے واقعے پر معذرت کی اور اس حوالے سے مکمل تحقیقات کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ہیکرز نے برطانوی آرمی کے ٹوئٹر اور یوٹیوب اکاونٹس کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ان دونوں اکاونٹس کو کرپٹو کرنسی اور نان فنجیبل ٹوکنز کے بارے میں معلومات شیئر کرنے کے لیے استعمال کیا۔برطانوی آرمی کے ٹوئٹر اکاونٹ سے کرپٹو کرنسی کے بارے میں متعدد ٹوئٹس کیے گئے۔جبکہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر موجود برطانوی آرمی کے آفیشل اکاونٹ کا نام تبدیل کر کے آرک انویسٹ رکھ دیا گیا اور کرپٹو کرنسی کے بارے میں کچھ ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں۔اس معاملے پر عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لیے ایک مقبول کمپنی آرک انویسٹکی جانب سے اب تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: