پاکستان ٹیکنالوجی

پنجاب حکومت نے طلبا کے لئے دوبارہ لیپ ٹاپ سکیم شروع کا اعلان کردیا

Written by Peerzada M Mohin
پنجاب حکومت نے طلباکے لئے دوبارہ لیپ ٹاپ سکیم شروع کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہے کہ طلباء کیلئے لیپ ٹاپ سکیم پھر شروع ہو رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے مزید کہا کہ مہنگائی پرقابوپانے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوفعال کردیاجبکہ مزدور کے لئے کم از کم اجرت 25ہزار مقرر کر دی گئی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی کو بہتر بنا رہے ہیں،تحصیل اور ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں مفت ادویات دستیاب ہیں،کابینہ نہیں تھی پھر بھی 200ارب کی سبسڈی دیکرآٹاسستا کیا۔ حمزہ شہبا ز کا مزید کہناتھا کہ عوام کی مشکلات اور دکھوں کا احساس ہے،اللہ تعالیٰ نے خدمت کا موقع دیا ،وقت ضائع کئے بغیر سرگرم عمل ہیں،ہم مشکلات سے گھبرانے والے نہیں ،مسائل پر قابو پاکردم لیں گے۔

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: