انٹرٹینمنٹ

تیس سال میں پہلا ٹائٹل،حیدر سلطان راہی کی فلم اشتہاری ڈوگر عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی،کیپٹل سینما میں فوٹو سیٹ تقریب

حیدر سلطان راہی کی بطور اشتہاری ڈوگر عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔
حیدر سلطان راہی 30سال کے بعد پہلی بار ٹائٹل رول میں نظر آئیں گے۔فلم اشتہاری ڈوگر کے ڈائریکٹر وحید اعوان کا کہنا ہے کہ کوشش کی ہے کہ حیدر سلطان راہی فلم میں سلطان راہی کے روپ میں نظر آئیں۔اگر حیدر سلطان راہی فلم میں سلطان راہی کے قریب سے بھی گزر گئے تو میری کوشش کامیاب ہوجائے گی۔فلم اشتہاری ڈوگر کا فوٹو سیٹ کیپٹل سینما میں لگایا گیا ۔حیدر سلطان راہی،چودھری اعجاز کامران،سرفراز ڈوگر ،نواز خان،اچھی خان ،خاور خان اور دیگر نے فوٹو سیٹ کا افتتاح کیا۔ حیدر سلطان راہی نے کہا کہ فلم کا ٹائٹل تیس کے بعد کیا ہے اس دوران متعدد فلمیں کی ہیں ایک فلم مرشد بادشاہ تھی لیکن اشتہاری ڈوگر پہلا ٹائٹل ہے اللہ کا شکر ہے۔وحید اعوان صاحب نے مجھے ابو کے رول میں دکھایا ہے۔بڑی محنت کی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر وحید اعوان نے کہا کہ حیدر سلطان راہی نے سلطان راہی کا لباس پہن لیا ہے اب یہ تیس سال نہیں اترے گا۔اداکار اور ڈائریکٹر نواز خان نے کہا کہ میں آج بہت خوش ہوں کہ اشتہاری ڈوگر میرے دوست حیدر سلطان راہی کے ٹائٹل کی فلم ہے۔اللہ پاک اس کو مذید کامیابیوں سے نوازے۔اچھی خان نے کہاکہ حیدر سلطان راہی وقت کا سلطان راہی ہے اس کی محنت رائیگاں نہیں گئی۔اشتہاری ڈوگر میں حیدر سلطان راہی کی شکل میں سلطان راہی نظر آئے گا۔ڈائریکٹر باسو چودھری نے کہاکہ حیدر سلطان راہی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔حیدر سلطان راہی کو اپنی فلم دل دا جانی میں کاسٹ کیا ہے۔وہ واقعی دل دا جانی ہے۔میری ان کی فلم اشتہاری ڈوگر کے لئے بہت ساری دعائیں ہیں۔

About the author

Thakur Lahori

Leave a Comment

%d bloggers like this: