انٹرٹینمنٹ

اداکار سمیع خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا’خود کو قرنطینہ کرلیا

Peerzada M Mohin
Written by Peerzada M Mohin

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان کا کورونا ٹیسٹ میثبت آگیا ہے۔ انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ کرلیا ہے۔ڈراموں کے ممتاز اداکار سمیع خان نے اپنے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے مثبت آنے کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر دی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قرآنی آیت کا ترجمہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں خود کو قرنطینہ کروں گا۔اداکار سمیع خان نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ہم سب کو بہترین شفا سے نوازے، آمین۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کی نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے ممتاز گلوکار جواد احمد بھی گزشتہ دنوں کورونا وائرس کا دوسری مرتبہ شکار ہوئے تھے۔ انہوں نے بھی خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: