پاکستان

فشریز ہیڈ کوارٹر لاہور میں فشریز سٹیک ہولڈر کے مختلف ورکنگ گروپس کا جائزہ اجلاس

فشریز ہیڈ کوارٹر لاہور میں فشریز سٹیک ہولڈر کے مختلف ورکنگ گروپس کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔

فشریز ہیڈ کوارٹر لاہور میں فشریز سٹیک ہولڈر کے مختلف ورکنگ گروپس کا جائزہ اجلاس ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب جناب ڈاکٹر سکندر حیات کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔جس میں فشریز سیکٹر سے متعلقہ نجی اور سرکاری شعبہ سےتعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ خاص طور پر ڈیپارٹمنٹ آف فشریز پنجاب کے سابقہ اور موجودہ اعلی عہدے داران ، فش پروسیسنگ، فش فارمنگ اور فش مارکیٹنگ کے علاوہ فش فیڈ ملز مالکان، تاجران اور ممتاز ماہر تعلیم نے شرکت کی۔


اس جائزہ اجلاس کا مقصد صوبہ بھر میں فشریز اور ایکواکلچر سے متعلق نجی شعبہ کو درپیش مختلف مسائل اور عوامل کا جائزہ لینا اور بائیو سیفٹی، بائیو سکیورٹی، فش فیڈ اور فش فارمنگ سے متعلقہ امور میں درپیش انتظامی مسائل کی نشاندھی کرکے انکے حل کے لیے سفارشات مرتب کرنا اور مؤثر حکمت عملی وضع کرنا تھا ۔ اس کے علاوہ اس کا مقصد نہ صر ف فشریز اور ایکواکلچر کے موجودہ معیارات اور ضابطہ کار سے متعلق ضروری قوائد وضوابط کا جائزہ لینا بلکہ فشریز اور ایکواکلچر سے متعلقہ سازوں سامان ، فش سیڈ اور انڈے کی درآمد کے حوالے سے موجودہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز کا احاطہ کرنا بھی تھا۔

About the author

Thakur Lahori

Leave a Comment

%d bloggers like this: