پاکستان

ڈینگی مچھر کی افزائش،محکمہ فشریز کا اقدام

علامہ اقبال ٹاؤن کی یونین کونسل علی رضا آباد میں 5 فٹ گہرے پارک میں نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی ہفتوں جمع رہتا ہے جو کہ ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بنتا ہے۔محکمہ فشریز کے ڈینگی فوکل پرسن حافظ معاذ (اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز، پبلسٹی) بمعہ ٹیم نے متعلقہ یوسی کے چئرمین میاں محمد اویس اور اہلیان علاقہ کی موجودگی میں ڈینگی کی افزائش کی روک تھام کے لیے ایک بار پھر لاروی وورس بچہ مچھلی گہرے پانی میں چھوڑا۔ تاکہ لاروا مچھر بننے سے پہلے ہی بچہ مچھلی کی خوراک بن جاۓ۔ اس کیساتھ ساتھ اہل علاقہ کو ڈینگی کی روک تھام کے لیے گھروں میں ایس او پیزپر کی آگاہی بھی دی گئ۔ اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ فشریز کی اس ایکٹوٹی کی وجہ سے اس علاقہ میں ڈینگی کے کیسز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

About the author

Thakur Lahori

Leave a Comment

%d bloggers like this: