گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے سیلاب زدگان کے حوالے سے” ان کو دیکھو ذرا “گیت گادیا۔شاعر عبداللہ چلی کے لکھے اس گیت میں گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے سیلاب زدگان سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔اس گیت میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کی فوٹیج بھی دکھائی گئی ہے۔گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تقریباً ہر سال سیلاب آتا ہے اور اس کے سدباب کے لئے حکومتوں نے کوئی پلاننگ نہیں کی ۔ملک میں ڈیم کی اشد ضرورت ہے اور کالا باغ ڈیم وقت کی اہم ضرورت ہے اس پر تمام سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ سیاست کو بالا طاق رکھ کر ملکی مفاد میں فیصلے کئے جائیں۔ظفر اقبال نیویارکر نے سیلاب کی تباہ کاریوں اور اس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔