پاکستان

میاں عمران کا ساندہ روڈ پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے اعزاز میں کارنر میٹنگ کا انعقاد

 

جماعت اسلامی کے عہدیداروں کے اعزاز میں میاں عمران و اہالیان ساندہ نے ساندہ روڈ پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے منشور عوامی مسائل سمیت دیگر اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا

ساندہ روڈ میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں  جماعت اسلامی رہنما خلیق بٹ ،ملک منیر احمد ،حسیب الرحمان ،ایڈووکیٹ پرویز آفتاب ہنجرا ،پروفیسر امجد اعوان ،میاں عمران،ٹیپو سلطان ،شاہ زمان بھٹی،راجہ خضر ،شمائل گجر،بلال بٹ ،رانا عمران گولی بٹ ،کاشف حسین بکتی ،میاں معیز اور اہل علاقہ نے شرکت کی ۔میٹنگ سے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خلیق بٹ نے کہا لاہور کی عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔جماعت اسلامی کا منشور عوامی فلاح ہے ۔دیگر شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ایسی اسلامی ریاست کو فروغ دینا ہے جس میں امن و بھائی چارے کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی بھی ممکن ہو

About the author

Thakur Lahori

Leave a Comment

%d bloggers like this: