انٹرٹینمنٹ

بیٹی کے لئے کھانا ڈیوٹی نہیں بناتی، اسکارلٹ جوہانسن

Written by Peerzada M Mohin

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو پھل اور سبزی کھانے دیتی ہیں۔ کھانے کو بیٹی کے لئے کام یا ڈیوٹی نہیں بناتی۔اسکارلٹ جوہانسن کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کبھی اپنی 6 سالہ بیٹی کو صحت مند کھانا کھلانے کے لئے محنت کرنا پڑی ہو۔ بچوں کو کھانا کھانے دیں ان کو یہ محسوس نہ کرائیں کہ یہ ضروری ڈیوٹی ہے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ کھانے کے وقت میں بیٹی روز کے ساتھ بالکل بھی سخت نہیں ہوتی۔ ہر شخص کی اپنی پسند نا پسند ہوتی ہے۔ کبھی اپنے بچے کو ایسی چیز کھانے پر مجبور کرنے کی کوشش نہیں کی جو اسے پسند نہیں اور نہ ہی کبھی اس سے کوئی کھانے کی چیز چھپائی۔واضح رہے کہ اسکارلٹ جوہانسن نے سال 2014 میں فرانس کے بزنس مین سے دوسری شادی کی تھی جس سے انکی ایک بیٹی ہے۔ دونوں کے درمیان 2017 میں علیحدگی ہو گئی تھی جس کے بعد اداکارہ نے گزشتہ سال اداکار کولن جوسٹ سے تیسری شادی کی تھی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: