انٹرٹینمنٹ

سلمیٰ ہائیک نے اپنی نئی فلم کا ٹریلر شیئر کردیا

نیویارک ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے اپنی نئی فلمHitman’s Wife’s Bodyguard کا ٹریلر شیئر کردیا۔سلمیٰ ہائیک نے انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر اور پوسٹر شیئر کیا جسے ان کے مداح بیحد پسند کر رہے ہیں۔سلمیٰ ہائیک کے اکائونٹ پر فلم کے ٹریلر کو ساڑھے4 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ پوسٹر کو ایک لاکھ3 ہزار سے زائد بار پسند کیا گیا۔ پوسٹر کو پسند کرنے والوں میں اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں۔فلم کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر بھی لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے بتایا کہ فلم 16 جون کو ریلیز ہورہی ہے۔اس سے قبل فلم کی ریلیز کی تاریخ 28 اگست 2020 طے کی گئی تھی تاہم کورونا کی وجہ سے اسے موخر کردیا گیا تھا۔فلم میں سلمیٰ ہائیک، اداکار ریان رینولڈس اور سیموئل جیکسن شامل ہیں۔

 

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: