2Below header

جس اداکارہ کے ہاتھ پر تھوکتا ہوں وہ نمبر ون بن جاتی ہے، عامر خان

4Above single post content

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ جس اداکارہ کے ہاتھ پر تھوک دیں وہ نمبر ون بن جاتی ہے۔بالی ووڈ ہدایت کارہ اور کوریوگرافر فرح خان نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار عامر خان شوٹنگ کے دواران فلم کے سیٹ پر بہت مستی کرتے ہیں اور اکثر اپنی ساتھی فنکاروں کے ساتھ پرینک (مذاق) بھی کرتے ہیں لیکن ان کی ایک عجیب عادت ہے جو وہ کئی عرصہ سے کرتے ہوئے آرہے ہیں۔فرح خان نے کہا کہ عامر خان سیٹ پر موجود ہر نئے شخص کو کہتے ہیں ”اپنا ہاتھ دکھاو، میں تمہاری ہاتھ کی لکیریں پڑھ کر بتاتا ہوں اور جیسے ہی وہ شخص اپنا ہاتھ آگے بڑھاتا ہے، عامر خان اس پر تھوک دیتا ہے”۔رپورٹس کے مطابق جب خود اداکار عامر خان سے یہ سوال پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ”میں نے جس جس ہیروئن کے ہاتھ پر تھوکا ہے وہ نمبر ون بن گئیں”۔بالی ووڈ اداکار پوجا بیدی کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا ”میں اپنی بیٹی عالیہ سے کہوں گی کہ وہ عامر انکل سے ضرور ملیں تاکہ وہ تمہارے ہاتھ پر ایک بار تھوک دیں اور تم نمبر ون بن جاو”۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: