انٹرٹینمنٹ

اداکارہ کیارا ایڈوانی نے مداح کی خواہش پوری کرنے کی ہامی بھرلی

بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنی مداح کی ملاقات کی خواہش پوری کرنے کی ہامی بھرلی۔بھاری میڈیا کے مطابق ”لسٹ اسٹوری”، ”لکشمی” اور ”کبیر سنگھ” جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی کیارا ایڈوانی سے ٹویٹر پر اْن کی ایک مداح نے ملاقات کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ کیارا ایڈوانی میری آئیڈل ہیں، میں اْن سے ملنا چاہتی ہوں کیوں کہ اْن سے ملاقات کرنا میرا ایک خواب ہے۔

اداکارہ کی مداح نے یہ بھی کہا کہ کیارا ایڈوانی نے فلم کی شوٹنگ اور تشہیر کے لیے متعدد بار دہلی کا دورہ کیا لیکن مجھے افسوس ہے کہ میں اْن سے ملاقات نہیں کرسکی الیکن اگلی بار میں ملنے کی بھرپور کوشش کروں گی اور مجھے اْمید ہے کہ میرا اس بار خواب پورا ہو جائے گا۔مداح کی معصومانہ ٹویٹ پر کیارا ایڈوانی بھی خاموش نہ رہیں۔ انہوں نے مداح کی ٹویٹ پر ردِعمل میں ہامی بھرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا مجھ سے ملنے کا خواب بہت جلد پورا ہو جائے گا۔

 

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: