سی پرائم نے مختصر فیچر فلم''رائڈ'' ریلیز کردی جس کے نمایاں ستارے نجف بلگرامی اور بختاور مظہر ہیں

0

پاکستان میں ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کے منظر نامہ پر منتقل ہونے والے SEEMEپروڈکشن کے انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارمSee Prime نے اپنی تازہ ترین مختصر فلم ‘رائڈ’ ریلیز کردی ہے۔یہ ایک زبردست کہانی ہے جس میںایک بڑی سماجی برائی: گھریلو تشدد کو پیش کیا گیا ہے۔سادگی سے تیارکی گئی فلم’رائڈ’ میں اس سماجی مسئلے کوبغیر کچھ کہے سب کچھ کہہ دینے کے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ فلم تیزی سے وسعت پذیرپلیٹ فارم پر مزید سماجی برائیوں کو سامنے لانے کیلئے ایک تحریک ہے۔اس فلم میں نجف بلگرامی اور بختاور مظہر مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں جس کے مصنف اور ہدایتکار خود نجف بلگرامی ہیں۔ اس مختصر فلم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے کہا،”با ت چیت کیا ہے؟کیا اس کیلئے زبان کا استعمال لازمی ہے؟کیا زبان کا مطلب لفظوں کا استعمال کرنا ہے؟کیا لفظ معنی رکھتے ہیں؟بعض اوقات حقیقت میں کچھ کہے بغیر بھی بہت کچھ کہا جاتا ہے۔ بعض اوقات کچھ نہیں کیا جاسکتا، چاہے سب کچھ کہا جاچکاہو”۔اس زبردست فلم میں ایک اوسط عمر کی خاتون کی کہانی بیان کی گئی ہے جو گھریلو تشدد کا شکار ہے مگر وہ یہ بات دنیا سے چھپاتی ہے۔ پاکستان میں ایسی بہت سی مظلوم عورتیں گھریلو تشدد کا شکار ہوتی ہیں۔ یہ فلم اس سماجی مسئلے کو سامنے لاتی ہے اور قوم کو ایک بھرپور پیغام دیتی ہے۔باصلاحیت فنکار نجف بلگرامی کے ساتھ ایک مرتبہ پھر حیرت انگیز اشتراک سے معاشرے کے اہم مسئلے کو نمایاںکیا جارہا ہے جس نے پاکستان میں ایک طویل عرصے سے کئی عورتوں کو خوف ودہشت میں مبتلا کررکھا ہے۔ ‘رائڈ’ گھریلو تشدد کی ایک تصویر ہے جو کہنے کی بجائے دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، اگرچہ یہ فلم سادگی کے ساتھ تیار کی گئی ہے مگر ایک طاقتور تاثر قائم کرتی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ پیغام ہمارے تمام ناظرین تک بخوبی پہنچے گا” یہ بات ایگزیکٹیو پروڈیوسر سیمیں نوید نے اس مختصر فلم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔See Prime نے ایک مختصر عرصے میں ناظرین کو اعلیٰ معیار کی تفریح اور مواد پر مبنی فلمیں فراہم کی ہیں اور معروف اور نئے فلمسازوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔See Primeپلیٹ فارم نے نئے تخلیقی مواد تحریر کرنے والوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کا وعدہ پورا کرکے قلیل مدت میں صنعت میں نام کمایا ہے۔ یہ ادارہ ناظرین کوعمدہ مواد پر مبنی فلمز اور اعلیٰ معیار کی تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دلچسپ فلموں کے ذریعے قوم کو اہم پیغام پہنچانے پر یقین رکھتا ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: