فلمسٹار اختر شادکو بچھڑے تین برس بیت گئے

0

معروف فلمسٹار اختر شادکو ہم سے بچھڑے آج تین برس بیت گئے۔اختر شاد 1944میں پیدا ہوئے ،اُن کی پہلی فلم” موج میلہ“1962میں ریلیز ہوئی جس کے بعد اُن کے لیے فلمی دروازے کُھل گئے ۔مرحوم نے 500سے زائد فلمیں اور300کے قریب ٹی وی ڈراموں میں اہم کردار نبھائے ۔پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنی گرج دار آواز اور دراز قداور خوبصورت اداکاری کے باعث اختر شادنے شوبز انڈسٹری میں ایک اہم مقام بنایا انہوںنے 60کی دہائی میں اپنے فلمی کیرئیرکاآغاز کیا اور پہلی فلم موج میلہ سے ہی انڈسٹری میں ایک الگ شناخت بنالی ۔وہ انڈسٹری میں کرکٹر ایکٹر اور ولن کے کرداروں میں مشہو ر ہوئے ،والد کے کرداروں میں بھی انہیں خوب پذیرائی ملی ۔ہدایتکار الطاف حسین،حسن عسکری،دادانذرالسلام،جاوید فاضل اور نذرشباب ایسے ہدایتکار ہیں جن کے ساتھ انہوںنے سب سے زیادہ کام کیا۔فلمسٹار اختر شاد کی مشہورفلموں میں نصیب، دیوار، راجہ صاحب،کنوارہ باپ،ایک چہرہ دوروپ،بارش، عادل،وحشی راجپوت،پیوبدمعاشاں دا،الیاسا گجرشامل ہیں جبکہ اُن کی آخری فلم ہدایتکار سیدنور کی پرائز آف آنر تھی۔ راہیں ،دوپٹہ،پرندے،ڈبل سواری،سب اچھا ہے،قلاش،گھٹن،صاحب سرکارجیسے شاہکار ڈرامے اُن کے کریڈٹ پر ہیں۔اختر شاد 21جنوری 2018کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے ،اُن کے بیٹے سلیم شاد بھی فلم ،ٹی وی کے مشہور اداکار ہیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: