امریکا میں پہلی بار مسلمان خاتون کو وفاقی پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں پہلی بار پاکستانی نڑاد مسلمان خاتون صائمہ محسن کو مشی گن میں وفاقی پراسیکیوٹر مقرر کردیا گیا ہے،موجودہ وفاقی پراسیکیوٹر یکم فروری کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے جس کے بعد یہ عہدہ 52 سالہ پاکستانی قانون دان سنبھال لیں گی۔موجودہ وفاقی پراسیکیوٹر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے میرے بعد ایک قابل پراسیکیوٹر کو اپنی خدمات دینے کا موقع مل رہا ہے جو پہلی تارک وطن مسلم خاتون وفاقی پراسیکیوٹر بنیں گی۔واضح رہے کہ پاکستانی نژاد صائمہ محسن 2002 سے امریکا کے محکمہ انصاف کے ساتھ منسلک ہیں اور اس وقت اٹارنی آفس میں ملازمت کر رہی ہیں اس کے علاوہ وائلنٹ اینڈ آرگنائزڈ کرائم یونٹ، ڈرگ ٹاسک فورس اور جنرل کرائمز یونٹ میں فرائض سرانجام دے چکی ہیں۔
٭٭٭٭٭