فلم جرنلسٹ دادا طفیل اختر نہیں رہے،لاہور میں سپرد خاک

0

لاہور متعدد کتابوں کے مصنف اور فلم جرنلسٹ دادا طفیل اختر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے.انہیں گزشتہ روز کوٹھا پنڈ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا.مرحوم کی نماز جنازہ میں مصنف و ہدایتکار محمد پرویز کلیم,میاں راشد فرزند,اشفاق حسین,حسن عباس زیدی,خالد ابراہیم خان,سید ساجد یزدانی,معین بٹ,احتشام سہروردی,رانا نوید احمد۔شوکت ڈار,یامین صدیقی,اے ارگل,شیر خان اور دیگر افراد نے شرکت کی۔۔اللہ مغفرت کرے.ان کی رسم قل آج بدھ صبح11 بجے ان کی رہائش گاہ ایف 122 این بلاک ماڈل ٹائون ایکسٹینشن فلیٹس میں ادا کی جائے گی۔طفیل اختر فلمی صحافت کا ستون تھے.انہوں نے ہمیشہ سچ لکھا اور سچائی کو فروغ دیا.طفیل اختر نے مختلف فلمی رسالوں اور فلمی اخبارات کے لیے اپنی خدمات پیش کیں.انہوں نے اپنا ذاتی رسالہ مسکراہٹ نکالا۔وہ لاہور کی ادبی و ثقافتی تقریبات کی جان تھے.انہوں نے کئی کتابیں بھی لکھیں جن میں نور جہان فتورجاں ، ایک تھا بشیر نیاز,فلمی پریوں کے پر پرزے اور بہت دی دیگر شامل ہیں.کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان کے عہدیداروں اور ممبران نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے.

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: