احمد مجتبیٰ کی فتح پوری پاکستانی قوم کی فتح ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور دنیش کمار

0

پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور دنیش کمار نے پاکستانی کھلاڑی احمد مجتبیٰ کی بھارتی کھلاڑی راہول راجو کومکس مارشل آرٹس کے مقابلے میں شکست پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد مجتبیٰ کی فتح پوری پاکستانی قوم کی فتح ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی احمد مجتبیٰ نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر پوری قوم بالخصوص بلوچستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، بھارتی کھلاڑی راہول راجو کو ناک آؤٹ کر کے آحمد مجتبیٰ نے ثابت کر دیا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں فقد نوجوان کھلاڑیوں کو حکومتی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ احمد مجتبیٰ نے اپنی کامیابی کشمیری عوام کے نام کر کے سب کا دل جیت لیا ہے، انہوں نے کہا کہ احمد مجتبیٰ کا کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: