انٹرٹینمنٹ

فیمنزم کے نام پر مرد حضرات سے نفرت کے خلاف ہوں، احمد علی بٹ

Written by Peerzada M Mohin

فلموں میں ٹرانس جینڈر شخص یا خاتون کا کردار ادا کرنے والے اداکار احمد علی بٹ نے کہا ہے کہ وہ خود کو کسی حد تک فیمنسٹ سمجھتے ہیں جب کہ وہ فیمنزم کی کچھ باتوں سے اختلاف بھی رکھتے ہیں۔احمد علی بٹ نے بتایا کہ انہوں نے شادی سے قبل 9 سال تک اہلیہ سے تعلقات رکھے تھے، اس وقت ان کی اہلیہ لندن میں مقیم تھیں اور وہ ان سے کئی گھنٹوں تک اسکائپ پر بات کرتے تھے۔اداکار نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ کچھ عرصے میں اپنی صحت اچھی کرنے کے لیے اپنا وزن 25 کلو تک کم کردیا۔احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ جب زیادہ وزن تھا تب بھی لوگ سوشل میڈیا پر نامناسب کمنٹس کرتے تھے اور جب انہوں نے وزن کم کیا تب بھی لوگوں نے انہیں ٹرول کیا اور پوچھنے لگے کہ کیسے وزن کم کیا؟اداکار نے بتایا کہ گزشتہ برس کورونا کی وجہ سے نافذ ہونے والے لاک ڈائون کے باعث وہ گھر تک محدود تھے، اسی وجہ سے انہوں نے وزن کم کرنے کا سوچا۔احمد علی بٹ نے بتایا کہ پنجاب نہیں جائوں گی کے گانے ‘ٹونٹ فور سیون لک ہلنا’ گانے پر ان کے ڈانس کو پسند کیا گیا اور لوگ حیران رہ گئے کہ انہوں نے کیسے عروہ حسین سے بہتر ڈانس کیا۔پروگرام کے ایک سیگمنٹ نے احمد علی بٹ نے فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید اور مہوش حیات کو ایک وائس پیغام بھیجا اور ان سے مشورہ مانگا کہ وہ کیسے دوسری لڑکی کو تعلقات پر راضی کریں؟
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: