دلچسپ خبریں دنیا

یواے ای میں زکو اورفطرانہ ادا کرنے کے لیے ریموٹ نظام متعارف

متحدہ عرب امارات کے زکو فنڈ اور اسمارٹ دبئی نے آن لائن زکو ادا کرنے کے لیے ایک نیا محفوظ نظام متعارف کرایا ہے۔زکو اسلام کے پانچ ارکان میں سے چوتھا رکن ہے۔یہ ہر صاحبِ نصاب مسلمان پر فرض ہے اور یہ مستحقین ،غربا ، ناداروں ، مسافروں اور یتیموں میں تقسیم کی جاتی ہے۔عاملین زکو کی تن خواہیں بھی اس مد سے ادا کی جاسکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کے مکین نئی سروس تک یو اے ای کی دبئی نو ایپلی کیشن کے ذریعے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے ذریعے صارف شریعت کے عین مطابق اپنی زکو کا حساب کرسکتے ہیں اور وہ اس کی تمام رقم یک مشت یا اس کا کچھ حصہ ادا کرسکتے ہیں۔دبئی نو ایپ کے ذریعے شہر کے مکینوں کو سرکاری اور نجی شعبے کی ایک سو سے زیادہ خدمات مہیا کی جاتی ہیں۔اس ایپ میں عطیات اوراسلام کے زمرے کے تحت رمضان کے حوالے سے خدمات تک بھی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ان میں زکو الفطر (فطرانہ)بھی شامل ہے۔صارفین افطارکے کھانے کی شکل میں اپنا فطرانہ ادا کرسکتے ہیں اور وہ اس ایپ کی مدد سے دبئی سے تعلق رکھنے والی خیراتی تنظیم دارالبرسوسائٹی کو فطرانہ دے سکتے ہیں۔یہ سوسائٹی ضرورت مند افراد کے لیے ان عطیات کی مدد سے کھانوں کا اہتمام کرتی ہے۔زکو فنڈ کے سیکریٹری جنرل(زیڈ ایف ایس جی)عبداللہ بن عقیدہ المشائرہ کاکہناتھاکہ پیشگی رقوم اداکرنے کے پورٹل کے ذریعے زکو دینے والے موجودہ اور نئے صارف حضرات کی اس نئی سروس تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: