انٹرٹینمنٹ

ایمبر ہرڈ کی سابقہ شوہر جونی ڈیپ پر تنقید

Written by Peerzada M Mohin

امریکی اسٹار ایمبر ہرڈ نے اپنے سابقہ شوہر جونی ڈیپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ خیال رہے کہ ایمبر ہرڈ کی جانب سے یہ تنقید ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب لندن ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف جونی ڈیپ کی اپیل مسترد ہوئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایمبر ہرڈ نے اپنی دو تصاویر شیئر کیں جو ایک ہی لباس میں لیکن علیحدہ مواقع کی تھیں۔ فوٹوز شیئر کرتے ہوئے ایمبر ہرڈ نے دلچسپ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ‘ایک تصویر، چار سال کا فرق، کبھی کبھار ایک لباس دو مرتبہ پہننا ضروری ہوتا ہے۔مذکورہ ڈریس ایمبر ہرڈ نے پہلی مرتبہ تک پہنچا جب وہ اپنے شوہر جونی ڈیپ کے خلاف گھریلو زیادتی کے خلاف 2016 میں عدالت گئیں۔ دوسری مرتبہ انھوں نے یہی لباس نومبر 2020 میں پہنا جب انھیں جونی ڈیپ کے خلاف مقدمے میں فتح ہوئی تھی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: