دنیا

سعودی عرب کے جنوبی شہر مندق میں برف باری،شہر نے سفید چادر اوڑھ لی

سعودی عرب کے جنوبی شہر المندق میں ہونے والی برف باری نے شہر کا منظر ہی بدل ڈالا۔ موسم بہار میں ہونے والی اس برف باری سے سرسبز درختوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی۔عرب ٹی وی کے مطابق کھیتوں، سطح مرتفع اور شاہراہوں پر پڑنے والی برف نے شہر کو قدرت کے فن پاروں کی شکل میں تبدیل کردیا۔ جہاں ایک طرف مندق کے سرسبز کھیت اور درخت دکھائی دیتے ہیں اور دوسری طرف برف باری سیاحوںکی توجہ کا مرکز ہے۔المندق کے علاقے میں موسم گرما میں موسمی ہوائیں چلتی ہیں۔ مشرق کی خشک ہوائوں کے ساتھ بعض اوقات موسلا دھار بارش کا بھی سبب بنتی ہیں۔ یہ بارشیں اس علاقے میں نباتات کی پیداوار کا بڑا ذریعہ ہیں۔ یہ علاقہ کئی سال سے خشک سالی کا شکار رہا ہے۔موسم گرما میں اس علاقے کا درجہ حرارت 30 درجے سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں ہوتا۔ سردیوں میں شدید سردی پڑتی ہے جب کہ موسم گرما معتدل ہوتا ہے۔ زیادہ تر مہینوں میں المندق کے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہتے ہیں۔ سردیوں میں درجہ حرارت صفر درجے سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: