دنیا

سابق امریکی صدر جارج بش کی نئی کتاب منظر عام پر آگئی

امریکا کے سابق صدر جارج بش کی نئی کتاب آوٹ آف مینی،ون، پورٹریٹس آف امریکاز امیگرینٹس منظر عام پر آگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جارج بش کا کہنا تھا کہ انہیں نئی کتاب کے ذریعے ڈائیلاگ شروع ہونے کی توقع ہے، انہوں نے کہا کہ 2024میں ری پبلکن صدارتی امیدوارسے توقعات ہیں،2024 کے ری پبلکن صدارتی امیدوارکاوژن مختلف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگلاصدارتی امیدوار غیرقانونی امیگرینٹس کیلئے شہریت کاراستہ کھولے گا۔امریکا کے سابق صدر بش کی کتاب میں مایہ ناز امیگرینٹس کی تصاویر شامل ہیں، ساتھ ہی مایہ ناز امیگرینٹس کے بارے میں مضامین بھی لکھے گئے ہیں۔سابق صدر بش نے ازراہِ مذاق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں بوڑھا شخص ہوں جو سادگی سے پینٹنگ کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ امیگریشن نظام میں اصلاحات کرکے ٹھیک کرناچاہیے، سرحدوں پرقانون کی علمداری میں نرم دلی کا عنصر ہوناچاہیے، سیاسی پناہ کے عمل میں تیزی لائی جانی چاہیے۔سابق صدرجارج بش نے کہا کہ ججوں کی تعداد بڑھائی جانی چاہیے تاکہ لوگوں کومنصفانہ سماعت کاموقع ملے، ورک ویزا کا نظام بدلنا چاہیے، بہت سی نوکریاں خالی پڑی ہیں۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: