اداکارہ زیادہ وسائل نہ رکھنے والی جونیئر اداکارائوں میں بغیر تشہیر کئے ملبوسات تقسیم کرتی ہیں
ناموراداکارہ مہک نورنے سردیوں میں ساتھی اداکارائوںمیں ملبوسات کی تقسیم کی روایت کو بر قرار رکھا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ مہک نور نے ہر سال کی طرح امسال بھی موسم سرما نئے ملبوسات ساتھ کام کرنے والی اداکارائوں کو تحفے کے طور پر دئیے ہیں ۔ مہک نور ہر سال ملبوسات سلواتی ہیں جو وہ اپنے ساتھ کام کرنے والی اداکارائوں میں تقسیم کرتی ہیں۔ذرائع کے مطابق زیادہ وسائل نہ رکھنے والی اداکارائوں میں بغیر تشہیر کئے ملبوسات تقسیم کرتی ہیں۔
٭٭٭٭٭
Add comment