نامورفلمساز ورائٹر اشفاق کاظمی نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے فلم انڈسٹری کے زوال کو کسی نے بھی سنجیدگی سے نہیں لیا ، ہم منصوبہ بندی کے ساتھ لیجنڈ اداکاروں کا متبادل بھی تیار نہیں کرتے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی موجودہ حالات ایک سال نہیں بلکہ یہ ڈیڑھ سے دو دہائی کانتیجہ ہیں ، کسی نے بھی فلم انڈسٹری کے حالات پر وہ توجہ نہیں دی جس کی ضرورت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ شان ،معمر رانا،بابر علی اورحیدر سلطان نے پنجابی فلم انڈسٹری کو سہارا دیا لیکن اس کے بعد ہمارے پاس کوئی تیار ی نہیں ۔کیا ہم سلطان راہی ،مصطفی قریشی ،اقبال حسن ،لالہ سدھیر،محمد علی ،حبیب جیسے لیجنڈ اداکارو ں کا خلا پرکرسکے ہیں۔ہمیں فلم انڈسٹری میں نئے چہرے متعارف کرانا ہوں گے اور ان پر بھرپو ر توجہ بھی دی جائے۔
٭٭٭٭٭
2Below header
Showbiz
بد قسمتی سے فلم انڈسٹری کے زوال کو کسی نے سنجیدگی سے نہیں لیا ' اشفاق کاظمی
فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات ایک سال نہیں بلکہ یہ ڈیڑھ سے دو دہائی کا نتیجہ ہیں
Add comment