2Below header

'گریمی ایوارڈ' کوروناوائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا

4Above single post content
ہمارے نزدیک میوزک کمیونٹی ان سینکڑوں لوگوں کی حفاظت سے زیادہ کچھ اہم نہیں جو شو کی تیاری میں حصہ لیتے ہیں، بیان

کورونا وا ئرس نے گریمی ایوارڈزکی رونق بھی چھین لی اور دنیا بھرکا مرکز نگاہ عالمی ایوارڈ میلا لاس اینجلس میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔لاس اینجلس میں63 ویں سالانہ گریمی ایوارڈز 2021 کا رنگا رنگ ایوارڈ میلا 31 جنوری کے بجائے اب 14 مارچ کو سجے گا۔منتظمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صحت کے ماہرین، میزبان اور فنکاروں سے بات چیت کے بعد گریمی ایوارڈ کی تقریب کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاس اینجلس میں کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کے باعث گریمی ایوارڈ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے نزدیک میوزک کمیونٹی اور ان سیکڑوں لوگوں کی حفاظت سے زیادہ کچھ اہم نہیں جو شو کی تیاری میں حصہ لیتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: