پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی کا اعلان کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے شوبز چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کے موقف کو واضح کردیا ہے۔اداکار نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘وہ لوگ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے شوبز سے توبہ کرلی تھی، مجھے حیرت ہے کہ میری ویڈیو اب بھی میرے یوٹیوب چینل اور انٹرنیٹ پر موجود ہے لیکن کسی نے بھی اس ویڈیو کو جو صرف 17 منٹ کی ہے دیکھنے کی زحمت نہیں کی۔’دوران انٹرویو انہوں نے کہا کہ ‘میں نے اس وقت یہ لفظ دانستہ (جان بوجھ کر) طور پر استعمال کیے تھے کہ میں شوبز چھوڑرہا ہوں لیکن اس لئے نہیں چھوڑ رہا کہ میرے خیال میں اسلام میں یہ حرام ہے۔’انہوں نے کہا واضح کیا کہ ‘میں نے اپنی ویڈیو میں واضح طور پر یہ الفاظ کہے تھے کہ اگر فن کی ہر وہ شکل آرٹ میڈیا اللہ کے متعین کردہ حدود میں رہ کر استعمال کیا جائے تو نہ صرف وہ حلال ہے بلکہ اس وقت کی شدید ضرورت بھی ہے۔’
٭٭٭٭٭
2Below header
Showbiz
حمزہ عباسی کی شوبز سے کنارہ کشی کے حوالے سے وضاحت
حمزہ عباسی کی شوبز سے کنارہ کشی کے حوالے سے وضاحت
Add comment