پاپارازی سے پریشان اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر کرکٹر ویرات کوہلی نے اہم اپیل کر ی۔ دو روز قبل اس سپر اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور اس خبر کو خود ویرات نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ تاہم ایک روز بعد ویرات کوہلی کے بھائی وکاس کوہلی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انھوں نے اپنی بھتیجی کو خوش آمدید کہا تھا۔ جب میڈیا نے اس تصویر کو حقیقی بچی سے تعبیر کیا تو وکاس کوہلی کی وضاحت سامنے آئی جس میں انھوں نے بتایا کہ یہ ویرات اور انوشکا کی بیٹی نہیں ہے، یہ ایک رینڈم تصویر ہے۔ تاہم اب انوشکا اور ویرات کی جانب سے ایک اپیل پاپارازی کیلئے سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ فوٹوگرافر ان کی بچی سے دور رہیں اور ان کی تصویر نہ لیں۔ اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اپنی بچی کی رازداری کو کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔
٭٭٭٭٭
2Below header
Showbiz
پاپا رازی سے پریشان انوشکا اور ویرات نے اہم اپیل کردی
فوٹوگرافر ہماری بچی سے دور رہیں ،تصویر نہ لیں،پنی بچی کی رازداری کو کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں، بیان
Add comment