2Below header

جرمن حکومت پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے مزید 5 ملین یورو دے گا

4Above single post content
انسداد پولیو مہمات اورٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے میں استعمال ہوگا، ڈاکٹر پلیتا ماہیپالا

جرمن حکومت پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے مزید 5 ملین یورو دے گا،فنڈز بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے پولیو مہمات میں استعمال ہوگا۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر پلیتا ماہیپالا کے مطابق فنڈز کی فراہمی پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر پلیتا ماہیپالا نے کہاکہ فنڈز انسداد پولیو مہمات اورٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے میں استعمال ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پولیو کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوشش قابل ستائش ہیں، فنڈز سے بڑی حد تک پولیو مہمات میں بہتری آئے گیـ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر رانا صفدر نے کہاکہ فنڈز پر جرمن عوام کے شکر گزار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں جرمن حکومت کا بڑا کردار ہے،اسلام آباد جرمنی پولیو کے خاتمہ کیلئے اب تک 691 ملین امریکی ڈالر امداد کر چکا ہے۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: