پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہاہے کہ ملائشیا میں پی آئی اے طیارہ ضبط ہونا ایک شرمناک بات ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نیکہاکہ ملائشیا میں پی آئی اے طیارہ ضبط ہونا ایک شرمناک بات ہے،یہ حکومت نہ صرف قومی ایئر لائین بلکہ ملک کی بدنامی کا باعث بن چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پوری دنیا میں پی آئی اے اور ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، حکومت جب لیز ادا نہیں کر سکتی تو نئے طیارے لیز پر کیوں لئے جا رہے،وزراء سے سوال کرو گالم گلوچ پر اتر آتے ہیں، پہلے غلط بیانات دے کر پوری ایئرلائین کو دنیا میں متنازع بنایا، حکومت اور وزراء کی کارکردگی پر ہر روز سوالات اٹھتے ہیں، نیا پاکستان بنانے والی حکومت کا روز نیا سکینڈل سامنے آتا ہے۔
٭٭٭٭٭
2Below header
Paksitan
ملائشیا میں پی آئی اے طیارہ ضبط ہونا ایک شرمناک بات ہے، شیری رحمن
پوری دنیا میں پی آئی اے اور ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، رہنما پیپلز پارٹی
Add comment