2Below header

رام گوپال ورما کی امیتابھ کے ساتھ نئی فلم کی منصوبہ بندی

4Above single post content
امیتابھ کے ساتھ سرکار نہیں، نئی فلم کی منصوبہ بندی کررہا ہوں، رام گوپال

بالی ووڈ کی کرائم اور گینگ وار فلموں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے ہدایت کار اور فلم پروڈیوسر رام گوپال ورما جو ان دنوں گوا میں مقیم ہیں۔ وہ اپنے پسندیدہ اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کسی نئی فلم بنانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران تاہم رام گوپال ورما نے کہا کہ ا ن کے بگ بی کے ساتھ دیگر فلم کے حوالے سے کچھ منصوبے ہیں اور یقیناً اس میں سرکار فور شامل نہیں۔ورما نے اس موقع پر ہالی ووڈ کی مشہور فلم گوڈ فادر کی سیریز (1972، 1974 اور 1990) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی نے بھی فلم ساز فرانسس فورڈ کپولا سے یہ نہیں کہا کہ وہ اسکا پارٹ فور بھی بنائیں، مجھے یقین ہے کہ ایسا نہ کرنے کی کوئی اہم وجہ ہوگی۔انھوں نے کہا کہ جب آپ کسی چیز کو زیادہ دکھائیں گے تو پھر اس کا اثر ختم ہوجاتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امیتابھ کے ساتھ انکا پلان ہے کہ کچھ نیا کریں اور میں بگ بی کے ساتھ کچھ ایسی نئی چیز بنائوں جو اب تک میں نہیں کرسکا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے منصوبے پر عمل پیرا ہوچکے ہوتے، تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے مجھے اپنا منصوبہ ترک کرنا پڑا، جیسے ہی میں اپنی موجودہ فلموں کی تکمیل کرلونگا تو پھر اس منصوبے پر کام کرونگا۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: