2Below header

سجل ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ، جمائما نے تصدیق کردی

4Above single post content
سجل ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ، جمائما نے تصدیق کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سجل علی برطانیہ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے پہنچ گئیں۔پہلے خبریں گردش کررہی تھیں کہ سجل برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ کی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں تاہم اب جمائما نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سجل ان کی فلم کے ذریعے ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ’ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگی۔جمائما نے فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی اور سجل علی کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سجل علی اور شبانہ اعظمی لکھ کر اسٹار والی ایموجی کا اضافہ کیا۔دوسری جانب برطانوی صحافی ہارون راشد نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ سجل جمائما کی فلم میں کام کریں گی اور اس تناظر میں انہوں نے فلم کی کاسٹ کو جوائن کرلیا ہے۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: