2Below header

والد 24 سال کی عمر میں شادی کرنے کیخلاف تھے، کاجول

4Above single post content
چاہتے تھے شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے اپنا کیرئیر بنا لوں، انٹرویو

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی پر والد کے راضی نہ ہونے کی وجہ بتادی۔کاجول نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ‘میرے والد 24 سال کی عمر میں میری شادی کرنے کیخلاف تھے، میرے والد چاہتے تھے کہ میں شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے ہی اپنا کیرئیر بنا لوں۔’کاجول نے اپنی والدہ کے حوالے سے کہا کہ ‘میری والدہ ہمیشہ سے ہی میری حمایتی رہی ہیں اور اجے دیوگن سے شادی کے معاملے میں بھی میری ماں میری سب سے بڑی حامی تھیں، اْنہوں نے میرے فیصلے میں میرا ساتھ دیا۔’بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ‘میری والدہ نے مجھ سے کہا تھا، تم وہی کرو جو تمہارا دل چاہتا ہے اور پھر میں نے اپنی والد کے کہنے پر اپنے دل کی ہی سْنی۔’کاجول نے کہا کہ ‘میری والدہ میری سب سے بہترین دوست بھی ہیں، اْنہوں نے مجھے ہمیشہ ہر بات درست طریقے سے سمجھائی اور میں نے اْن کی بات کو اہمیت بھی دی۔’اْنہوں نے کہا کہ ‘ملازمت کی وجہ سے اکثر میری والدہ کے پاس وقت کی کمی ہوتی تھی لیکن اس کے باوجود بھی وہ میرے لیے وقت نکال ہی لیتی تھیں اور مجھے اپنے پاس بیٹھا کر سمجھاتی تھیں۔’
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: