2Below header

برطانوی گلوکار زین ملک کے انگریزی گانے میں 'چودہویں کے چاند' کا تڑکا

4Above single post content
برطانوی گلوکار زین ملک کے انگریزی گانے میں 'چودہویں کے چاند' کا تڑکا

پاکستانی نژاد معروف برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے نئے البم ‘نو باڈی از لسننگ’ سے حال ہی میں پردہ اٹھایا ہے جس میں محمد رفیع کے گانے کے لیرکس اور میوزک نے مداحوں کو ششدر کردیا۔5 سال قبل ‘ون ڈائرکشن’ کی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرنیوالے زین ملک کے نئے انگریزی البم میں شامل گانا ‘ٹائٹ روپ’ میں بھارتی لیجنڈ گلوکار محمد رفیع کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے گانے میں محمد رفیع کے 60 کی دہائی کے مقبول ترین گیت ‘چودہویں کا چاند ہو’ کے لیرکس اور میوزک کو اپنے گانے میں شامل کیا۔’ٹائٹ روپ’ نے دنیا بھر میں اردو سمجھنے والوں کو یکدم ہی حیرت زدہ کردیا کہ جب انہوں نے اس مقبول گیت کو زین ملک کے گانے میں سْنا۔یہ ایک انگریزی گانا ہے اور زین ملک کے اردو بولنے اور سمجھنے والے پرستاروں کیلئے یقینا بہت بڑا اور خوشگوار سرپرائز ہے۔نئے البم میں اردو گانا شامل کرکے زین ملک نے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے پاکستانی بیک گراؤنڈ کو بھولے نہیں ہیں۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: