2Below header

میرا انصاری میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں، بشریٰ انصاری

4Above single post content
'بیٹیاں خدا کا ایک خاص تحفہ ہیں۔'میراتم اپنی امّاں کی محبت ہو'، اداکارہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو نیویارک میں مقیم اپنی بیٹی میرا انصاری کی یاد ستانے لگی۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی اور مداحوں کے ساتھ ماضی کی اپنی حسین یادیں شیئر کرنے والی بشریٰ انصاری نے اس مرتبہ انسٹاگرام پر اپنی صاحبزادی میرا انصاری کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کسی فیشن شو کی لگ رہی ہے کیونکہ میرا انصاری اور اْن کی والدہ ریمپ پر واک کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔سینئر اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں جذباتی انداز میں لکھا کہ ‘میرا، میری بیٹی میں تمہیں بہت یاد کرتی ہوں۔’اْنہوں نے لکھا کہ ‘بیٹیاں خدا کا ایک خاص تحفہ ہوتی ہیں۔’بشریٰ انصاری نے لکھا کہ ‘میرا، تْم اپنی امّاں کی محبت ہو۔’اداکارہ کی اس پوسٹ کو صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: