2Below header

ٹام کروز نے کورونا سے بچائو کیلئے روبوٹس کی مدد لے لی

4Above single post content
ٹام کروز نے کورونا سے بچائو کیلئے روبوٹس کی مدد لے لی

خطرناک اسٹنٹس اور ایکشن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کے انوکھے اقدام نے دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹام کروز نے بھاری بھرکم رقم خرچ کر کے روبوٹس خریدے ہیں جو کہ فلم کے سیٹ پر کورونا سے متعلق حفاظتی انتظامات کا جائزہ اور اس پر عمل درآمد کرنے سے متعلق نظر رکھیں گے۔رپورٹس کے مطابق ایکشن ہیرو اور فلم ساز ٹام کروز ان دنوں اپنی نئی فلم ‘مشن امپاسیبل 7’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔کورونا وائرس کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوچکی ہے جب کہ ٹام کروز ماضی میں فلم کے سیٹ پر کورونا وائرس کے باعث سماجی فاصلہ نہ رکھنے والے کریو پر پھٹ پڑے تھے۔ٹام کروز نے دھمکی دی تھی کہ دوبارہ کووڈ نائنٹین کے ضابطے توڑے تو کام پر نہیں رہیں گے۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: