2Below header

ہمارامعاشرہ ماضی کی خوبصورت روایات کو پروان نہیں چڑھا رہا ،اس معاملے میں سکڑ رہا ہے ' قیصر پیا

4Above single post content
زندگی بہت خوبصورت ہے ،کبھی زندگی کی حسین پرتیں توکھول کر دیکھیں ،درندگی تباہی کے سوا کچھ نہیں'انٹرویو

نامور کامیڈین اداکار قیصر پیا نے کہا ہے کہ ہمارامعاشرہ ماضی کی خوبصورت روایات کو پروان نہیں چڑھا رہا بلکہ اس معاملے میں سکڑ رہا ہے ،برداشت کامادہ بالکل ختم ہوچکاہے اور بڑا چھوٹا کوئی کسی کی بات کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ قتل و غارت اورجرائم کرتے ہیںانہیں کہنا چاہتا ہوں کہ زندگی بہت خوبصورت ہے ،کبھی آپ زندگی کی حسین پرتیں توکھولیںجبکہ درندگی تباہی کے سوا کچھ نہیں ، معاشرے میں صبر و تحمل اوربرداشت کو عام کرنے کی ضرورت ہے اس لئے ٹیلی وژن،فلم اور تھیٹر سے استفادہ کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ سادہ طبیعت کا مالک ہوں ،میں بڑخوش خوراک ہوں اورمجھے بریانی اورچاول کڑھی بہت پسندہیں۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: