2Below header

جب تک ذمہ داری دوسروںکے کندھوں پر ڈالتے رہیں گے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا' عائشہ عمر

4Above single post content
جب ایک محکمہ شہر کی صفائی میںناکام ہو گیا ہے تو کیا عوام شہر کو صاف کرنے کیلئے خود آگے بڑھے ہیں ؟

نامور اداکارہ عائشہ عمرنے کہا ہے کہ جب تک ہم ذمہ داری دوسروںکے کندھوں پر ڈالتے رہیں گے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،جب ایک محکمہ شہر کی صفائی ستھرائی میںناکام ہو گیا ہے تو کیا عوام خود آگے بڑھے ہیں کہ اپنے شہر کو صاف کریں کیونکہ یہ ہمارا ملک ہے ۔ ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ ہمیشہ یہی سنا ہے کہ یہ میری ،یہ ہماری ذمہ داری نہیں ۔ اگرہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو اجتماعی کردارسے پہلے انفرادی کردارادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں یہ سوچ لیا گیا ہے کہ ہم نے اپنے گلی محلوںمیں گند پھیلانا ہے کیونکہ اسے صاف کرنے کیلئے حکومت نے ایک محکمہ بنایا ہوا ہے ، بھئی اگر وہ محکمہ کسی وجہ سے ناکام ہو گیا ہے تو کیا ہم گند پھیلانا چھوڑ نہیں سکتے، اپنے گھرکی طرح اپنے گلی محلے کو صاف نہیں رکھ سکتے تاکہ ہماری نئی نسل ہم سے سیکھے۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: