نامور گلوکارجواداحمد نے کہا ہے کہ موجودہ دورحکومت میں بھی عوام کو بنیاد ی حقوق میسر نہیں اور ان میں مایوسی اوربے چینی بڑھتی جارہی ہے ،عوام بے پناہ ٹیکسز دینے کے باوجود تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی اشرافیہ سیاہ و سفید کی مالک ہے ،قانون توڑنے پر ان کا دفاع کیا جاتا ہے کیونکہ یہ لوگ بے پناہ وسائل رکھتے ہیں جبکہ اس کے برعکس غریب ہر سطح پر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ۔ جواداحمد نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ خدارا اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریںکیونکہ ایک طبقہ نہیں چاہتاکہ غریب کا بچہ پڑھ لکھ کر شعورحاصل کرے،انہیں پتہ ہے کہ جب غریب کے بچے کو شعورملے گاتووہ اپنے حقوق کا تقاضہ کرے گا جومٹھی بھراشرافیہ اسے دینا نہیں چاہتا۔
٭٭٭٭٭
2Below header
Showbiz
بے پناہ ٹیکسز دینے کے باوجود عوام کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں 'جواداحمد
اشرافیہ کو معلوم ہے غریب کا بچہ تعلیم حاصل کر کے اپنے حقوق کا تقاضہ کریگا'انٹرویو میںگفتگو
Add comment