انٹرٹینمنٹ

جب تک میرے پرستار مجھے سننا پسند کریں گے میں ان کیلئے گاتی رہوں گی' سائرہ نسیم

عروج وزوال انسان کی زندگی کے ساتھ چلتے ہیں اس پر پریشان نہیں ہونا چاہیے ‘ نامورگلوکارہ

نامورگلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ لوگ ظاہری خوبصورتی کوپسند کرتے ہیں جبکہ میرے نزدیک انسان کو اندرسے خوبصورت ہونا چاہیے ، جب تک میرے پرستار مجھے سننا پسند کریں گے میں ان کیلئے گاتی رہوں گی ۔ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ خوبصورتی خداکی دین ہے اور اس پاک ذات نے سب کو خوبصورت بنایا ہے ، انسان کو اپنے اعمال اورزبان کو خوبصورت بنانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک میرے پرستار مجھے سننا پسند کریں گے میں ان کیلئے اسی طرح گاتی رہوں گی اورجب میں سمجھوں گی کہ مجھے اب کنارہ کشی اختیار کر لینی چاہیے تو ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیںکروںگی ۔سائرہ نسیم نے کہا کہ عروج وزوال انسان کی زندگی کے ساتھ چلتے ہیں اس پر پریشان نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہر حال میں خدا کی ذات سے راضی رہناچاہیے ۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: