2Below header

پروفیشن کے حوالے سے اپنے بچوں پر کبھی کوئی قدغن نہیںلگائی ' روبینہ اشرف

4Above single post content
جو والدین اپنے بچوں کی بھرپور سپورٹ کرتے ہیں ان کی اولاد ہرمیدان میں کامیاب ہوتی ہے' سینئر اداکارہ

سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ ٹی وی پر جتنا بھی کام کیا ہے عزت و احترام سے کیا ہے، ٹی وی میری شناخت ہے کیونکہ مجھے عزت شہرت اورمقام ٹی وی سے ملا ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں پر کبھی کوئی قدغن نہیںلگائی وہ جس پروفیشن میں جانا چاہیے انہیں اس کی آزادی دی ۔جو والدین اپنے بچوں کی بھرپور سپورٹ کرتے ہیں ان کی اولاد ہرمیدان میں لازمی کامیاب ہوتی ہے ، بچوں کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے والدین سے مشاورت کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تندرستی ہزار نہیں بلکہ کروڑوں،اربوں ہا بار خداکی نعمت ہے اور اس کا اندازہ تب ہوا جب میں کورونا وائرس کی شکار ہوئی ،صحتیابی ملنے پر خدا کی ذات کا ہر لمحے شکر ادا کرتی ہوں۔ انہوںنے کہا کہ اپیل کرتی ہوں کہ ابھی بھی کورونا وباء سے بچائو کے لئے احتیاط کریں۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: