2Below header

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا

4Above single post content
اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر ایمن خان اور عائزہ خان کے بعد تیسری مقبول اداکارہ بن گئیں۔سرمد سلطان کے ڈرامے ‘ہمسفر’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ماہرہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر7 ملین یعنی 70 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز کے بعد ماہرہ خان پاکستان میں سب زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ماہرہ خان انسٹاگرام پر اپنی تصاویر سے زیادہ مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کرتی ہیں اور وہ اپنے چاہنے والوں کو اپنی زندگی کے خاص لمحات سے بھی آگاہ کرتی نظر آتی ہیں۔ماہرہ خان اکثر سوشل میڈیا سے عارضی طور پر دوری اختیار کرتی بھی نظر آتی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی انہوں نے یہ سنگ میل بہت ہی کم عرصے میں عبور کیا۔
٭٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: