2Below header

ڈوین جانسن کی زندگی پر بننے والی فلم سیریز کا ٹیزر جاری

4Above single post content
' 'ینگ راک'' نامی سیریز میں اداکار کے بچپن سے لے کر اب تک کی زندگی کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا

ہالی وڈ اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن (دی راک ) نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم سیریز کا ٹیزر جاری کردیا جو انکے مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے۔48سالہ ڈوین جانسن نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر سیریز ‘ینگ راک’ کا ٹیزر جاری کیا۔ یہ سیریز 16 فروری کو امریکی ٹی وی پر نشر ہوگی۔ڈوین جانسن کی ‘ینگ راک’ نامی سیریز میں اداکار کے بچپن سے لے کر اب تک کی زندگی کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈوین جانسن نے یہ ٹیزر اپنے والد کی پہلی برسی کے ٹھیک ایک دن بعد شیئر کیا اور لکھا کہ کاش میرے والد آج یہ دیکھنے کے لئے یہاں موجود ہوتے۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: