2Below header

حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب نے پسے طبقات کی نمائندہ بن کر انقلاب زندہ باد کے نام سے گاناریکارڈ کروادیا

4Above single post content
اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نامور ڈائریکٹر زوہیب رمضان بھٹی نے دی اور اسے پروڈیوس بھی کیا ہے

حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ جالب نے پسے طبقات کی نمائندہ بن کر انقلاب زندہ باد کے نام سے گاناریکارڈ کروادیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ ٹرانسکاسٹ میڈیا سٹوڈیومیں کی گئی جس کا میوزک گوہر علی نے ترتیب دیاتھا۔جبکہ اس کی ریکارڈنگ ایازچوہان نے کی۔اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن نامور ڈائریکٹر زوہیب رمضان بھٹی نے دی اور اسے پروڈیوس بھی کیا ہے۔حبیب جالب کا لکھا گیت ”جب تک چند لٹیرے میرے وطن کوگھیرے ہیں، اپنی جنگ رہے گی” کو پہلے سن 71 میں فلم” یہ امن ”کے لیے مہدی حسن نے گایا تھا۔اس گیت کو نئے ٹایئٹل” انقلاب زندہ باد” کے نام سے نئی موسیقی، نئے انداز سے بنایا گیا ہے۔اس گانے کو حبیب جالب کی بیٹی طاہرہ حبیب جالب نے نئے انداز سے گایا ہے۔یادرہے کہ طاہرہ جالب پروفیشنل گلوکارہ نہیں ہیں لیکن جس ولولے اور محنت کے ساتھ انہوں نے گایا ہے اس سے عوام سے خاصی پزیرائی مل رہی ہے۔زوہیب رمضان بھٹی نے بھی اس گیت پر بہت محنت کی ہے۔طاہرہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا یہ ایک بھرپور ٹیم ورک ہے اور زوہیب رمضان بھٹی نے دن رات ایک کرکے چند دنوں میں آڈیو اور وڈیو بنائی ہے۔اس گانے میں کشمیر میں ہونے والے مظالم کے علاوہ مزدورں، صحافیوں، عورتوں کے حقوق کی آواز بھی بلند کی گئی ہے۔ اور حق کی آواز دبانے والوں کو للکارہ گیا ہے جو کہ حبیب جالب ہی کاخاصہ ہے۔
٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: