2Below header

گلوکاری کا آغاز کرنے پر جو لوگ نفرت کرتے تھے آج کامیاب ہونے پر حسد کرتے ہیں ' عطااللہ عیسیٰ خیلوی

4Above single post content
مشکلات کو کبھی اپنی کمزوری نہیں بننے دیا بلکہ ان سے تقویت حاصل کی اور پھر مقام حاصل کیا ' نامور گلوکارکی گفتگو

نامورگلوکارعطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ اگرآپ اپنی منزل کے حصول کاعزم کرلیں تودنیا کی کوئی طاقت اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ،گلوکاری کا آغاز کرنے پر جو لوگ مجھ سے نفرت کرتے تھے جب آج میں کامیاب ہو گیا ہوں تووہی لوگ مجھ سے حسد کرتے ہیں ۔ایک انٹرویو میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ میں نے گلوکاری کو اپنانے کیلئے بڑی مشکلات کاسامنا کیا ہے لیکن میں نے انہیں اپنی کمزوری نہیں بننے دیا بلکہ ان سے تقویت حاصل کی اور پھر مقام حاصل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے مطمئن ہوں کیونکہ جب آپ کا ذہن انتشارمیں گھرا رہے گا تو پھر آپ اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکتے اس لئے انسان کوکسی بھی حال میں پر سکون رہنا چاہیے اوراپنی منزل کی جانب پیشرفت کرتے رہنا چاہیے ۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: