2Below header

ایلون مسک نے کمپنی کا لوگو چوری کرنے کی اجازت دے دی

4Above single post content
تم ہمارا نام اور لوگو چوری کر سکتے ہو ،قانونی کارروائی نہیں کریں گے،سربراہ ٹیسلاکمپنی

ٹیسلا کمپنی کے مالک اور دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے ایک ہی پیغام 154بار بھیجنے والے مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے کمپنی کا نام اور لوگو چرانے کی اجازت دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر پر فعال ایلون مسک کو ایک گیم ڈویلپر لیوبومیر ولادیمیروف کی جانب سے ایک ہی پیغام 154 بار موصول ہوا جسے بالآخر انہوں نے جواب دے ہی دیا۔مذکورہ شخص اپنی نئی گیم کے لیے ایلون مسک کی خلائی تحقیقاتی کمپنی اسپیس ایکس کانام اور لوگو استعمال کرنا چاہتا تھا اور ایلون مسک سے اپنے پیغام کے ذریعے اس کی اجازت مانگ رہا تھا۔ایلون مسک نے جوابی ٹوئٹ میں لکھا کہ تم ہمارا نام اور لوگو چوری کر سکتے ہو اور غالبا ہم آپ کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کریں گے۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: