2Below header

کوئی پلان بی نہیں، اولمپکس اسی سال منعقد ہوں گے، تھامس باک

4Above single post content
ایونٹ میں شائقین کو شرکت کی اجازت دی جائے گی یا نہیں، اس بات کا فیصلہ کچھ دنوں میں متوقع

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس باک نے کہا ہے کہ وائرس کی وجہ سے التوا کا شکار ٹوکیو اولمپکس کے حوالے سے کوئی پلان بی نہیں اور اس سال ایونٹ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔تھامس باک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت اس بات پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ 23 جولائی کو ٹوکیو میں اولمپکس منعقد نہیں ہو پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کوئی پلان بی نہیں ہے اور اسی وجہ سے ہم ان کھیلوں کو محفوظ اور کامیاب بنانے کے لیے پوری طرح سے پرعزم ہیں۔کورونا وائرس کے سبب ایک سال التوا کا شکار ہونے والے ٹوکیو گیمز کے انعقاد میں اب صرف چھ ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے جس کے ساتھ ہی ایک مرتبہ پھر شکوک و شبہات نے جنم لینا شروع کردیا ہے کہ وبائی مرض اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے تو کیا ایسے ایونٹ کا انعقاد کرانا موزوں ہو گا۔ٹوکیو کے منتظمین نے حفاظتی اقدامات کا بڑے پیمانے پر انتظام کیا ہے جس کی بدولت وائرس قابو میں آئے یا نہیں اور ویکسین کے بغیر ہی کھیلوں کا انعقاد ممکن ہو سکے گا لیکن جاپان میں عوام کی زیادہ تعداد کھیلوں کے انعقاد کے حق میں نہیں ہے، حالیہ رائے شماری میں 80 فیصد جواب دہندگان ایونٹ میں مزید تاخیر یا منسوخی کے حق میں ہیں۔ٹوکیو 2020 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر توشیرو مطو نے بتایا کہ اس سال کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے منتظمین کا عزم غیر متزلزل ہے اور اس کی منسوخی پر بات نہیں کی گئی لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں کہ شائقین کے اسٹینڈز بھرے ہوئے ہوں گے یا تماشائیوں کے بغیر ہی منعقد ہوں گے۔ایونٹ میں شائقین کو شرکت کی اجازت دی جائے گی یا نہیں، اس بات کا فیصلہ کچھ دنوں میں متوقع ہے جہاں گیمز 23 جولائی سے منعقد ہوں گے۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: