2Below header

پاناما کیس میں عمران خان کی مدد کی تھی،شبر زیدی کا انکشاف

4Above single post content
مالی بیضابطگیوں کی تفتیش، عدالتوں، بیوروکریسی اور فوج کا کام نہیں، آڈٹ کرنا پروفیشنلز کا کام ہے، انٹرویو

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ پاناما کیس میں انہوں نے عمران خان کی مدد کی تھی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پاکستانی سیاستدانوں کا کوئی مقابلہ نہیں، بلاول اور مریم صرف تنقید کرتے ہیں، کبھی پلان پیش نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مالی بیضابطگیوں کی تفتیش، عدالتوں، بیوروکریسی اور فوج کا کام نہیں، آڈٹ کرنا پروفیشنلز کا کام ہے۔سابق چیئرمین ایف بی آر نے بیوروکریسی کے کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سو میں سے پانچ کام غلط بھی ہو سکتے ہیں، اسی وجہ سے نیب کی پکڑ کا خوف زہن میں سوار رہتا ہے۔شبرزیدی نے ریکوڈک سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹیتھیان سے بات کر کے دوبارہ کام شروع کرنے کا راستہ نکالا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کی جائیداد میں مکمل شفافیت ہے، عمران خان نے بنی گالہ کی پراپرٹی فائنانس کی تھی۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: