2Below header

کوئٹہ میں ساس کا بیٹے کے ساتھ مل کر بہو پر تشدد، لڑکی کو گنجا کر دیا، بہو تھانے پہنچ گئی ، ویمن پولیس سینٹر منتقل ،ساس گرفتار

4Above single post content
کوئٹہ میں ساس کا بیٹے کے ساتھ مل کر بہو پر تشدد، لڑکی کو گنجا کر دیا، بہو تھانے پہنچ گئی ، ویمن پولیس سینٹر منتقل ،ساس گرفتار

مشرقی بائی پاس کی لیبر کالونی میں ساس نے بیٹے کے ساتھ مل کر بہو پر تشدد کرتے ہوئے اسے گنجا کر دیا اور پانی کے پائپ سے جسم پر پروار بھی کیے۔پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کے علاقے لیبر کالونی کا رہائشی فیض محمد جو اس وقت جیل میں ہے اس کی والدہ نے اپنی بہو لائبہ کو گھر سے باہر جانے سے نہ رکنے پر گزشتہ روز اپنے چھوٹے بیٹے علی محمد کے ساتھ مل کر بہو کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے گنجا کر دیا اورپانی کے پائپ سے جسم پروار بھی کیے۔پولیس نے بتایا کہ اسی دوران بہو کے کزن امیر محمد نے ساس کو تشددکر کے زخمی کردیا ، بہو خالق پولیس تھانے پہنچ گئی۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے ساس، اس کے بیٹے علی محمد اور بہو کے کزن امیر محمد کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس نے بہو لائبہ کو ویمن پولیس سینٹر سٹی منتقل کردیا۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: