2Below header

اسامہ ستی کیس میں گرفتار پانچوں پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع

4Above single post content
اسامہ ستی کیس میں گرفتار پانچوں پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود خان کی عدالت نے اسامہ ستی کیس میں گرفتار پانچوں پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تھانہ رمنا پولیس نے گرفتار پولیس اہلکاروں مدثر اقبال، شکیل احمد، محمد مصطفی، سعید احمداور افتخار احمد کوریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل کمپلیکس میں چھٹی ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ سلیمان بدرکی عدالت پیش کیاگیا، جہاں فاضل جج کی عدم موجودگی کے باعث ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود خان کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی کہ خون کے نمونہ جات اور اسلحہ کی لیبارٹری رپورٹ کے علاوہ جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی ابھی نہیں ملی، استدعا ہے کہ ریمانڈ میں توسیع کی جائے، جس پر عدالت نے ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ہدایات کی کہ دو روزبعدملزمان کو انسداد دہشتگردی کی متعلقہ عدالت پیش کیاجائے، ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں ضلع کچہری لایاگیا جہاں موجود مقتول اسامہ ستی کے لواحقین نے پرامن احتجاج کیا۔
٭٭٭٭٭

5Below single post content
Peerzada M Mohin

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

View all posts

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: